کویت

کویت میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں9 ماہ کے دوران 4.2 فیصداضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن) کویت میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں رواں مالی سال کی ابتدائی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.2 فیصداضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں کویت میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرکاحجم 636.7 ملین ڈالررہا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کویت میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 611.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا ،

مارچ 2021 میں کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 77.3 ملین ڈالرکی ترسیلات زرکیں، گزشتہ سال مارچ میں کویت میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 63.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے دوران سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 26.2 فیصداضافہ ہواہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں