احسن خان

کوشش ہوتی میرے کرداروں میں یکسانیت نہ ہو ‘ احسن خان

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ منفرد کام کرنے کی جستجو رہی ہے ، کوشش ہوتی کہ میرے کرداروں میں یکسانیت نہ ہو اس لئے کسی بھی پراجیکٹ کی حامی بھرنے سے پہلے اپنے کردارکابغورجائزہ لیتاہوں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ میرے حصے میں اب تک جتنا بھی کام آیا ہے اسے بھرپور انداز میں کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میری کامیابیوں کی شرح زیادہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے اداکاروں کی طرح میں بھی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے دعا گو ہوں۔انڈسٹری کی ترقی کے لئے سب کو اپنے اپنے کردارکا تعین کرنا ہوگا اور اسکے بعد انفرادی اور اجتماعی کوششیں شروع کرنا ہوں گی ۔ احسن خان نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میرے کرداروں میں یکسانیت نہ ہو اور ہمیشہ منفرد کام کرنے کی جستجو میں رہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں