کورونا مثبت کیسز

کورونا کی پانچویں لہر میں کمی کے بعد مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ صفر چھ ریکارڈ

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) کورونا کی پانچویں لہر میں کمی کے بعد مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ صفر چھ ریکارڈ کی گئی، مزید ایک مریض دم تو ڑگیا،جاں بحق افراد کی تعداد تیس ہزار تین سو انتیس ہوگئی،چوبیس گھنٹے کے دوران 375 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا، متاثرہ افراد کی تعداد پندرہ لاکھ اکیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کی شرح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ایک روز میں 375 سے زائد کیسز جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوا، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 329 ہوگئی ہے۔ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 35 ہزار 225 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 375 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.06 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا کے 506 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 21 ہزار 888 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 579 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 393 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 629 اور بلوچستان میں 35 ہزار 458 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 951 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 664 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 214 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں