اداکارہ زارا اکبر

کورونا کی وباء تھمنے کے بعد طبی عملے کو میڈلز دینے کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے ‘ زارااکبر

لاہور( عکس آن لائن) نامور اداکارہ زارا اکبر نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وباء تھمنے کے بعد طبی عملے کو میڈلز دینے کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے ، اہم عمارتوں اور شاہراہوں کو کورونا وائرس کی جنگ میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے طبی عملے کے ناموں سے منسوب کیا جائے ۔

زارا اکبر نے کہا کہ اگر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس فرائض سر انجا م نہ دیتے تو آج دنیا میں ہلاکتوں کی شرح اس سے کئی گنا زائد ہوتی ۔ طبی عملہ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی جانیں بچانے میں مصروف ہے اور یہ لوگ حقیقی معنوں میں ہر طرح کی تحسین کے مستحق ہیں ۔حکومتوں کو ان کے لئے خصوصی مراعات کا اعلان کرنا چاہیے اور انہیں میڈلز ملنے دئیے جانے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں