واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے خلاف جنگ ابھی اختتام سے بہت دور ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند روز قبل صدر جو بائیڈن نے کورونا کے باعث امریکا میں 5 لاکھ سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کیا تھا لیکن ساتھ ہی کہا تھا کہ عالمی وبا کی روک تھام کے لیے ہم بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔گزشتہ روز ہی امریکی ایوان نمائندگان نے کورونا کے دوران مدد کرنے اور مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے 1.9 ٹریلین ڈالر کا بل منظور کیا ہے جسے منظوری کے لیے سینیٹ بھیج دیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے ملک کے شہریوں کو خبردار بھی کیا کہ عالمی وبا کے خلاف جنگ ابھی اپنے اختتام سے بہت دور ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث امریکا میں اب تک 2 کروڑ 92 لاکھ 3 ہزار کے قریب افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین-فرانس تعاون عالمی امن و امان کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے، چینی میڈ یا
- پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ، مذاکرات کا آغاز ہوگیا
- پی ٹی آئی کا 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
- سی پیک منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہوگا، احسن اقبال
- اسحاق ڈار میری راہ میں رکاوٹ نہیں،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب