وزیراعلیٰ پنجاب

کورونا پراپوزیشن جماعتوں کا سیاست کرنا المیہ ہے،وزیراعلی پنجاب

لاہور(عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے، اپوزیشن رہنما کی جانب سے کورونا جیسے اہم ترین قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں مگر پاکستانی قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،اپوزیشن رہنما ذہن نشین کر لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعرو ں سے نہیں ہوتی،دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

پیر کو اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وبا میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑا جبکہ اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔اپنے بیان میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے،کورونا کے باعث دنیا بدل گئی،لیکن بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں