کورونا وبا

کورونا وبا تنہا حکومت نہیں بلکہ یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے ‘گڈزٹرانسپورٹرز

لاہور (عکس آن لائن)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمد نعیم شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا تنہا حکومت نہیں بلکہ یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے ،عوام کورونا وائرس کی تیسری لہر کو انتہائی سنجیدگی سے لے کر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں، تھوڑی احتیاط سے نہ صرف ہم خود کوبلکہ اپنے اہل و عیال کو بھی خطرناک وائرس سے بچا سکتے ہیں۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے محمد اظہرقادری،حاجی محمدعارف،حاجی اظہرسراج،نعیم احمدشاہ،چوہدری گل شیروڑائچ ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس،

میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوو دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے عوام حکومت کے بتائے ہوئے قواعد وضوابط کا خیال رکھیں،کورونا وائرس اب ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کرچکا ہے ،، کورونا کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔انہو ں نے کہاکہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے گھرو ں میں رہیں ،انتہائی مجبوری کے بغیر گھروں سے باہر نہ آئیں اور خاص طور پر بچوں اور بوڑھے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ آنے دیا جائے ،بچوں اور بوڑھے لوگوں کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے تک زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں