کورونا وباء

کورونا وباء تھمنے کے بعد فلمیں بنانے کی تعداد بڑھانی چاہیے ‘ لیلیٰ

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں جتنا کام ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ،جن لوگوں نے فلم اندسٹری سے کمایا ہے ان سب کواس پر سرمایہ کاری بھی کرنی چاہیے اور اگراس کے ساتھ حکومت بھی معاونت کرے تو یہ سہانے پر سہاگہ ہوگا ،حکومت فلم انڈسٹری کے حوالے سے پالیسی کو جلد از جلد حتمی شکل دے۔ ایک انٹرویو میں لیلیٰ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات پہلے ہی دگر گوںتھے اوررہی سہی کسرکوروناوباء نے نکال دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء تھمنے کے بعد ہمیں اپنی فلموں کی تعداد بڑھانی چاہیے ،اگر اچھی فلم بنے گی تو لوگ ضرور سینما گھرآئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بہت سے شعبوں کی معاونت کر رہی ہے اور انہیں اربوں روپے دئیے جاتے ہیں۔ فلم انڈسٹری بھی اہم شعبہ ہے کیونکہ اس سے بھی درجنوں شعبے جڑے ہوئے ہیں اور یہاں سے بھی ہزاروں لوگ روزگار کماتے ہیں اس لئے اس کی بھی مالی معاونت کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں