جو بائیڈن

کورونا وائرس کی ویکسین کے آنے میں کئی ماہ لگیں گے، جو بائیڈن

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی منظوری کے بعد اس کے آنے میں بھی کئی ماہ لگیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے استعمال کی منظوری سائنس کی روشنی میں ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ مستند ذریعے سے منظور ہونے والی ویکسین ہی عوام کے لیے قابلِ بھروسہ ہو گی۔

نو منتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ویکیسن کی اچھی خبر کے باوجود امریکا موسمِ سرما کے سخت دنوں سے گزرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں اب بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہم سائنس کی پیروی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام ماسک ضرور پہنیں، اس سے ہزاروں زندگیاں محفوظ ہو سکتی ہیں۔جو بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد ہماری کورونا ٹیم بھرپور طریقے سے کام کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں