عالمی ادارہ صحت

کورونا میں مبتلا پالتو جانوروں سے مالکان کے متاثر ہونے کا خطرہ بہت کم ، عالمی ادارہ صحت

جنیوا (عکس آن لائن) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا پالتو جانوروں سے مالکان

کے متاثر ہونے کا بہت کم خطرہ ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ’ڈبلیو ایچ او‘کے

چیف سائنس دان سومیا سوامیاتھن نے گزشتہ روز جینیوا میں منعقدہ ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اس میں’بہت کم خطرہ ہے‘

کہ پالتو جانور اپنے مالکان کوکورونا وائرس میں متاثر کرسکتے ہیں۔

سومیا سوامیاتھن نے مزید بتایا کہ جنگلی بلیاں ، فیریٹ اور یہاں تک کہ شیر اور چیتے بھی اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں،

لیکن گھریلو جانوروں سے انسانوں کے کورونا میں متاثر ہونے کا خطرہ بہت کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں