عمران خان

کورونا سے نمٹنے میں اسمارٹ لاک ڈاون کی تدبیر کام آئی، وزیراعظم

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ میری ٹیم نے سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاون متعارف کروایا۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر بلوم برگ میں اسمارٹ لاک ڈاون کے حوالے سے شائع آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے کہا،

کہ اسمارٹ لاک ڈاون اختیارکرنےوالوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا مجھے فخر ہےکہ کورونا سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں

وطن عزیزکو پیہم درست سمت میں رکھنے کیلئے یہ تدبیر میرےکام آئی،

آج سے اگر ہم ایس او پیز کالحاظ رکھتے ہیں توچ کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گے انشاء اللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں