انتونیو گوتریس

کورونا سے لڑنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں،اقوام متحدہ

نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انتونیو گوتریس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں دنیا پھر میں پھیلے کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے علم ہے آپ میں سے کئی افراد کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان ہوں گے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے پریشانی یا الجھن کا شکار ہونا ایک نارمل بات ہے۔انتونیوگوتریس نے کہا کہ کورونا سے لڑتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور ذہنی حالت کا خیال رکھیں، کورونا وائرس سے لڑنے میں ایک دوسرے کی مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں