ٹرمپ

کورونا سے صحتیاب امریکی صدر نے وائٹ ہاس میں سیکڑوں افراد جمع کرلیے

واشنگٹن(عکس آ ن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے دعویدار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں سیکڑوں افراد اکھٹے کر لیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاس کی بالکونی سے خطاب کرنے کے لیے ماسک بھی اتار ڈالا اور بولے کہ وہ اب بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کا الزام ایک بار پھر چین پر عائد کرتے ہوئے امریکی قوم جلد چینی وائرس کو شکست دے گی۔

دوسری جانب 14 روز کے قرنطینہ پر عمل درآمد نہ کرنے پر ڈیموکریٹس کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور پھر سانس لینے میں مشکل پیش آنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں