تنظیم،فلاحی ادارہ

کوئی تنظیم یا فلاحی ادارہ پیشگی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں اکٹھی نہ کریں،ڈپٹی کمشنر

واربرٹن(نمائندہ عکس آن لائن) کوئی بھی تنظیم،فلاحی ادارہ ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بغیر

قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کا مجاز نہ ہوگا، ہم سب کو مل کرکرونا وباءکے خلاف یکجاہوکر عوام الناس

میں آگاہی فراہم کرنی ہے تاکہ ضلع بھر کی عوام کوکرونا وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے، تمام مساجدوں

کی انتظامیہ آئندہ جمعہ کے دوران بیان میں عوام الناس کو کرونا وائرس سے بچاﺅ کی احتتاطی تدابیر بارے

تفصیل سے آگاہ کریں، عیدالضحی کی نماز کے لیے مساجدوں میں آنے والے نمازی حکومتی ایس او پیز

کا خاص خیال رکھیں۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے عیدالضحی کے

سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس

آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد کمال ،مذہبی سکالر علامہ محب النبی طاہر،

سماجی کارکن حمید رحمانی ،امن کمیٹی کے ممبران سمیت تمام مذہبی جماعتوں کے عہدیداران اور تمام مسالک

کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمدکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ پولیس ،

میونسپل کمیٹی ،سول ڈیفنس سمیت دیگر محکموں کی جانب سے عیدالضحی کے حوالے سے اپنے تمام تر

انتظامات مکمل کرلیے ہیں جبکہ مختلف مذاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والے مکتبہ ہائے فکر کے

علمائے کرام نے اپنی اپنی تجاویز سے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کو آگاہ کیااور کرونا وائرس کے

خلاف ہر سطح پر حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ۔ ڈپٹی کمشنر

راجہ منصور احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے قربانی کا فریضہ اداکرنے والے تمام شہریوں

کو الائشین اکھٹی کرنے کے لیے پلاسٹک بیگز فراہم کیے جائیں گے تاکہ شہر کی صفائی ستھرائی کا مناسب

بندوبست کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے اس موقع پر ضلع بھر کی میونسپل کمیٹیوں کے

افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے شہروں،قصبوں سمیت دیہاتوں میں صفائی ستھرائی

کے بہترین انتظامات کیے جائیں،قربانی کے جانورروں کی الائشیں اٹھانے اور ان کو تلف کرنے کے مناسب

اقدامات بھروقت مکمل کرلیے جائیں تاکہ عوام الناس کو متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسماعیل اؒلرحمن کھاڑک نے ضلعی امن کمیٹی کے عہدیداران سے

خطاب کے دوران کہا کہ عیدالضحی کے لیے سیکورٹی کا جامع پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ضلع بھر

کی تمام بڑی مساجدوں اور عید گاہوں پر سیکورٹی عملہ تعینات ہوگا،سی سی ٹی وی کیمروں سے

تمام مساجدوں کی کوریج کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں