اداکارہ میرا

کنگ میکر جرار رضوی نے مجھے ارتضیٰ رباب سے میر ابنایا ‘ اداکارہ

لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ کنگ میکر جرار رضوی نے ہی مجھے ارتضیٰ رباب سے میر ابنایا اور ان کے دئیے ہوئے نام کو میرے حقیقی نام پر سبقت حاصل ہے ۔ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں داخل ہوئی تو کنگ میکر جرار رضوی نے ارتضیٰ رباب کی بجائے میرا مختصر نام میرا رکھا اوراسی نام کی جہ سے مجھے شہرت ملی ۔

انہوںنے کہا کہ میں اب بھی جرار رضوی اور سید نور کی فلموں میں کام کرنا پسند کروں گی، مجھے نہیں لگتا کہ موجودہ دور میں ایسا کوئی رائٹر یا ڈائریکٹر ہے جو مجھ سے میری صلاحیتوں کے مطابق کام لے سکے ۔سید نور اور جرار رضوی کے علاوہ شہزاد رفیق بھی بہت اچھے ڈائریکٹر ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں