کمشنر گو جرانوالہ

کمشنر گو جرانوالہ ڈویثرن گلزار حسین شاہ کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) کمشنر گو جرانوالہ ڈویثرن گلزار حسین شاہ کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال

گوجرانوالہ کی مختلف وارڈز کا دورہ،مریضوں کو ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے ملنے والے طبی سہولیات کا جائزہ

لیا۔کمشنر گو جرانوالہ ڈویثرن گلزار حسین شاہ نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے

آوٹ ڈور،دل وارڈ اور پناہ گاہ میں موجود شہریوں سے ملاقات کرکے ان سے ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات کا

دریافت کیا اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا تھاکہ صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں

شامل ہے اور شہریوں کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات دینے کی بھرپور کوشش کریں گے اس موقع پر ایم ایس

سول ہسپتال ڈاکٹر سہیل انجم بٹ نے کمشنر گوجرانوالہ کو بتایا کہ سمارٹ لاک ڈاون کے اثرات سامنے آنا شروع ہو

گئے ہیں گذشتہ دو ہفتوں کے داران کرونا کے نئے کیسزمیں نمایاں کمی آئی ہے انھوں نے کہاکہ کروناکے بڑھتے

ہوے خطرات کی وجہ سے مریض ہسپتال میں آنا کم ہو گے تھے جن میں اب بہتری آرہی ہے ایم ایس سول ہسپتال کا

کہنا تھاکہ محکمہ ہیلتھ شپیشلائز ہیلتھ کئیر انیڈ ایجوکیشن کی ہدایت پر تمام شعبہ جات، آپریشنز، او پی ڈی اور سرجری

کا کام شروع کر دیاگیا ہے جس سے مریضوں کو درپیش آنے والے مسائل میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ او پی ڈی میں

ایس او پیز کے تحت تما مر یضوں کا چیک کیا جا رہا ہے۔ اسکے کے علاوہ مریض کے ساتھ فرد کی پالیسی پر سختی

سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ جس سے ہسپتال میں بے جا رش کو کنٹرول کرنے میں خاص مد د ملی ہے۔ کمشنر

گوجرانوالہ نے ہسپتال کی صفائی کے انتظامات کو تسلی بخش ہونے پر اطمنان کا اظہار کیا۔حکومت پنجاب کے حکم

پر پناہ گاہ میں مریضوں کے لواحقین کو تما م سہولیات بشمول کھانے کا حکم کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں