کماد کی کٹائی

کماد کی کٹائی فروری کے آخری ہفتہ سے مارچ کے دوسرے ہفتہ تک مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکار کمادکی مونڈھی فصل رکھنے کے لئے کماد کی کٹائی فروری کے آخری ہفتہ سے مارچ کے دوسرے ہفتہ تک مکمل کرلیں کیونکہ اس وقت رکھی مونڈھی فصل سے شگوفے خوب پھوٹتے اور پودے اچھاجھاڑ بناتے ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ صوبہ پنجا ب میں کماد کے زیرکاشتہ رقبہ میں سے 40 سے 45فیصدرقبہ پر مونڈھی فصل رکھی جاتی ہے جبکہ گنے کی فصل کامنافع بخش پہلو اس کی مونڈھی فصل کی بہترپیداواری صلاحیت پر منحصرہے۔انہوں نے کہا کہ دسمبراورجنوری کے آغازمیں رکھی گئی فصل میں سردی کی شدت سے مڈھوں میں پوشیدہ آنکھیں مرجاتی ہیں نیز مونڈھی فصل کے کھیت کے چنا کے لئے لیرافصل کا بیماریوں سے محفوظ ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار گر ی ہوئی فصل سے آئندہ فصل کے لئے مونڈھی فصل نہ رکھیں اور فصل کاٹتے وقت گناسطح زمین سے آدھا تا ایک انچ گہرا کاٹیں کیونکہ اس سے زیر زمین پڑی آنکھیں زیادہ صحتمند ماحول میں پھوٹتی ہیں اور مڈھوں میں موجود گڑں کی سنڈیاں تلف ہوجاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں