ملتان میں جلسہ

کل ملتان میں جلسہ ہو کر رہے گا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل پیر کو ملتان میں جلسہ ہو کر رہے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف حکومت ملتان میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس سے خوفزدہ ہے اور حکومت نے ایک بار پھر کارکنوں پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی میزبانی کریں گے اور آصفہ بھٹو میری نمائندگی کے لیے ملتان پہنچ رہی ہیں۔ ملتان میں جلسہ تو ہوکر رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں