ڈاکٹر نفیسہ شاہ

کسی ٹیکس چور کو وزیراعظم بناناملک کیلئے المیہ ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ کسی ٹیکس چور کو وزیراعظم بناناملک کیلئے المیہ ہے۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان نے ایمنیسٹی حاصل تھی ، عمران خان نے پیسے کی لالچ میں پی سی بی کو دھوکا دیکر کیری پیکر ٹیم میں شامل ہوئے ۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان کے والد کو کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے نکالا گیا تھا، عمران خان نے کرپشن کے نئے طریقے ایجاد کیئے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ایل این جی سکینڈل ، آٹا چینی اسکینڈل ، بلین ٹری اسکینڈل کے تمغے سجا رکھے ہیں،بی آر ٹی اور مالم جبہ اسکینڈل بھی عمران خان کے تاج پر سجے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران دور میں ہونے والی نجکاری کرپشن کی داستان بیان کرتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ خان صاحب آپ کو سلیکٹڈ کے نام سے پکارا جائے یا ٹیکس چور یا کرپشن خان کے نام سے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں