محمد زبیر

کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے، موجودہ حکومت ناکا م رہی ، محمد زبیر

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہاہے کہ کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے، موجودہ حکومت ناکا م رہی ۔ اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہاکہ کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح قیمتوں کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے، یہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن 3 سال اس جانب نشاندہی کرتی رہی مگر حکومت ماننے کو تیار نہیں،اب جاکر شبلی فراز نے تسلیم کرلیا کہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے، اسی وجہ سے حفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے، شبلی فراز کی تصدیق حکومت قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ کیا یہ حکومت کی طرف سے ایک بڑی ناکامی نہیں ہے؟ ،ہم 3 سال سے یہ کہتے آرہے ہیں،س حکومت نے آخر کار اس کا اعتراف کیا ہے، کیا یہ پوری کابینہ کی ناکامی نہیں ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے 3 سالوں میں ان اربوں روپے کیلئے کون ذمہ دار ہے جو غریب عوام نے زیادہ قیمتوں کے ذریعے ادا کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں