کپتان بابر اعظم

کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کورونا سے متاثرہ بھارتیوں سے ہمدردی کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کورونا سے متاثرہ بھارتیوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات و وقت میں میری دعائیں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔عالمی شہرت یافتہ کرکٹر بابر اعظم نے کہا کہ یہ ایک دوسرے سے اظہار یکجہتی کرنے اور مل کر دعا کرنے کا وقت ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری ہر ایک سے درخواست ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور اس کا لازمی خیال رکھیں۔ممتاز بلے باز بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کو فالو کر کے ہی ہم خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں