ترجمان پنجاب حکومت

کرپشن کرنے والی سیاسی اشرافیہ کیلئے وزیر اعظم عمران خان ڈرائونا خواب بن چکے ہیں’ترجمان پنجاب حکومت

لاہور( عکس آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیاسی ایلیٹ نے اپنے مفادات کیلئے سینیٹ کے انتخابات کو کرپشن سے آلودہ کئے رکھا، وزیر اعظم عمران خان کا کرپٹ چہروں کو بے نقاب کرنا سب سے بڑی کامیابی ہے ،کرپشن کرنے والی سیاسی اشرافیہ کیلئے وزیر اعظم عمران خان ڈرائونا خواب بن چکے ہیں۔

اپنے دفتر میں پارٹی کی خواتین رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نوٹوں اور لوٹوں کی خریدوفروخت کا باب ہمیشہ کیلئے بند کرنا چاہتے ہیں،کرپشن کرنے والے کسی بھی ”لانڈری ”سے دھل کر آ جائیں انہیں این آر او نہیں ملے گا ،اپوزیشن کو سیاست میں دوبارہ قسمت آزمائی کیلئے قوم کا لوٹاہوا مال واپس کرنا اولین شرط ہے ۔

مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت ترقیاتی اخراجات میں سب سے زیادہ خرچ کر کے تمام صوبوں سے آگے ہے ، ماضی میں ترقیاتی فنڈز ضائع ہو جاتے تھے لیکن اب محکموں کی استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں