کورونا ٹیسٹ

کرونا کے مزید 25مریض رپورٹ ،مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 71 فیصد رہی

اسلام آباد (عکس آن لا ئن) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 25مریض رپورٹ ہوئے ۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 3ہزار 523 ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا کے 25مریض رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 71 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس 18مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 839ٹیسٹ کیے گئے، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6مریض رپورٹ ہوئے ،لاہور میں کورونا وائرس کی شرح اعشاریہ 72فیصد رہی۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 552 ٹیسٹ کئے گئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور میں کورونا کے 6کیسز رپورٹ ہوئے ،پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 9فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں