جاپانی وزیراعظم

کرونا وائرس کے خلاف مکمل اقدامات اٹھائے جائیں،جاپانی وزیراعظم

ٹوکیو(عکس آن لائن) جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے اپنے وزرا کو ہدایات کی ہے کہ نئے کرونا وائرس کا پتہ لگانے کے لیے حفظان صحت کی مزید لیبارٹریوں کو ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو سے جاری کردہ ہدایات میں انہوں نے وزیر صحت کاتسْونوبْو کاتو اور وزیر خارجہ توشی مِتسْو موتیگی سمیت دیگر وزرا سے کہا کہ وہ ملک بھر سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے کے لئے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے اس وائرس کے ملک میں داخلے کو روکنے کے لیے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کے قرنطینہ مراکز میں مکمل اقدامات کرنے کی بھی ہدایات کی۔وزیراعظم شنزوابے نے یہ بھی کہا کہ نئے وائرس کے بارے میں کسی بھی قسم کی نئی معلومات حاصل ہونے کی صورت میں عوام کو فوراً اگاہ کیا جائے۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور بیرون ملک جاپانیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں