ڈاکٹر ظفر مرزا

کرونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے پاک فوج کے رضاکاروں سے بھی خصوصی مدد لی جائے گی ، ڈاکٹر ظفر مرز ا

اسلام آباد( عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرز ا نے کہا ہے کہ ووہان کروناوائرس کے حوالے سے ملک بھر کے ہسپتالوں کو خطوط لکھ دیئے گئے ہیں اور صوبوں نے ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علیحدہ ہسپتال بھی مختص کر دیا ہے ،کرونا وائرس سے بچاو¿ کے حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ پاک فوج کے رضاکاروں سے بھی خصوصی مدد لی جائے گی ۔

منگل کے روز ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ووہان کرونا وائرس سے متعلق بین الصوبائی جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں تمام صوبوں کے نمائندے، پاک فوج کے نمائدے اور دیگر ماہرین صحت نے شرکت کی، اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی اب تک کرونا وائرس سے بچاو¿ کیلئے اقدامات پر تفصیلی پریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس سے متعلق تمام ہوائی اڈوں پر اسکریننگ ہولڈر ایجنسیز کو خط لکھے ہیں ، تمام ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا سخت نظام موجود ہے اورکرونا وائرس کیسز کی صورت میں ہسپتالوں میں علیحدہ وارڈ مختص کئے جائیں گے ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبے اپنی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنائیں اور صوبوں نے کرونا وائرس کے ممکنہ کیسز کیلئے اپنے ہسپتال مختص کر دیئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں