رونالڈو

کرسٹیانو رونالڈو کی اپنے مداح کے ہاتھ پر موبائل مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

مانچسٹر(گلف آن لائن) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی اپنے مداح کے ہاتھ پر موبائل مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے گراؤنڈ سے ڈریسنگ روم آتے ہوئے تماشائیوں میں موجود ایک پرستار کے ہاتھ پر زور سے موبائل مارا جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو میچ میں ایورٹن سے ایک صفر سے شکست ہوئی تھی اس کھیل کے دوران رونالڈو کا پیر بھی زخمی ہوا۔ بعد ازاں اسٹار فٹبالر کے ڈرسنگ روم میں لوٹتے ہوئے ایک مداح نے ممکنہ طور پر جھک کر ان کے زخمی پیر کو دیکھنے کی کوشش کی تو رونالڈو نے اس کے ہاتھ پر موبائل مار دیا۔

مذکورہ مداح کی والدہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو نے میرے بیٹے پر حملہ کرکے اسے زخمی کیا۔ اسٹار فٹبالر نے اپنے اس رویے پر متاثرہ پرستار سے معافی بھی مانگی۔ دوسری جانب مقامی پولیس کے مطابق انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں