جامعہ کراچی

کراچی یونیورسٹی انٹر ڈپارٹمنٹ آرچری فزیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے نام

کراچی(عکس آن لا ئن)کراچی یونیورسٹی انٹر ڈپارٹمنٹ آرچری چیمپئن شپ کا مکسڈ ٹیم ایونٹ اور مینز ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے جیت لیا ،اوپن مقابلوں میں انیق اور لابیکا حبیب نے میدان مار لیا ۔ڈائرکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن یونیورسٹی آف کراچی کے زیر اہتمام کراچی یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار منعقدہونے والی چیمپئن شپ میں یونیورسٹی کے 14 ڈپارٹمنٹس کے کھلاڑیوں نے شرکت کی،اس ایونٹ کی انٹر نیشنل آن لائن اسکورنگ کی گئی جبکہ ورلڈ آرچری کی ویب سائٹ پر یہ ایونٹ براہ راست بھی دکھایا گیا ۔

ڈائرکٹر فزیکل ایجوکیشن کراچی یونیورسٹی راشد علی قریشی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پرسندھ بیئر بو آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری فرخ بلال ،اسٹوڈنٹس ایڈوائزر نائمہ سعیداورکیو اے اے آرچری کی سیکریٹری کنول حسان اعزازی مہمان تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کئے۔نتائج کے مطابق مکسڈ ٹیم میںفائزہ معین ،شاہجہاں اور واجد علی پر مشتمل ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ ڈپارٹمنٹ اور جینیٹکس نے سلور اور ڈپارٹمنٹ اور کرمنا لوجی نے برانز میڈل حاصل کیا ۔

مینز میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے واجد علی نے گولڈ جبکہ خواتین میں کرمنالوجی کی السا سحر نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔مردوں کی اوپن کیٹیگری میں انیق حسن نے گولڈ ،یوسف چوہان نے سلور اور اسامہ بن نعمان نے برانز میڈل جیتا جبکہ خواتین کے اوپن مقابلوں میں لابیکا حبیب نے گولڈ ،ہدیٰ شفیق نے سلور اور لائبہ نے برانز میڈل حاصل کیا ۔مینز ٹیم کے مقابلوں میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ڈپارٹمنٹ نے گولڈ ،جینیٹکس نے سلور اور کرمنالوجی نے برانز میڈل جیتا جبکہ خواتین کے مقابلوں میں کرمنا لوجی ڈپارٹمنٹ نے گولڈ ،انگلش ڈپارٹمنٹ نے سلور اور اسپیس سائینس اینڈ ٹیکنالوجی نے برانز میڈل حاصل کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں