چیئرمین پیپلزپارٹی

کراچی کے مسائل اور انکا حل پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح رہی ہے،شریک چیئرمین پیپلزپارٹی

کراچی(عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ کراچی کے مسائل اور انکا حل پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح رہی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کا کراچی کا سیاسی میدان فتح کرنے کے مشن پر پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے حکمت عملی کی تیاری کرلی۔

آصف زرداری سے کراچی کے ضلع وسطی کے متوقع امیدواروں کی ملاقاتیں جاری ہیں،معروف تاجر رہنما رضوان عرفان سمیت فیضان راوت ،وحیدپنجوانی نے گزشتہ روزملاقات کی۔

اس کے علاوہ معاذ فیروز ،شہزاد مجید ودیگرنے بھی آصف رزداری سے ملاقات کی ، ملاقات میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ کراچی کے مسائل اور انکا حل پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح رہی ہے۔آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی نے کراچی کے کاروباری افراد کو پارٹی ٹکٹ دینے کی بھی حکمت عملی تیار کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں