ندیم افضل چن

کراچی واقعہ کی تحقیقات کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے ‘ ندیم افضل چن

لاہور(عکس آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط ندیم افضل چن نے کہاہے کہ صوبائی اوروفاقی حکومت کے درمیان کسی بھی معاملے کے حل کے لئے مشترکہ مفادات کونسل ایک موثرفورم ہے،کراچی واقعے کی تحقیقات کراناصوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی اورلوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اوروہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے اورلوگوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے بھرپورکوششیں کررہی ہے۔گلگت بلتستان میں انتخابات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں ہونے والے عام انتخابات شفاف انداز میں ہوں گے اورتمام سیاسی جماعتوں کو کھلے دل سے انتخابی نتائج تسلیم کرنے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں