شہباز گل

کراچی میں درج مقدمات ختم کرانے کیلئے شہباز گل کی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنے خلاف کراچی میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاہے۔عدالت نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی ویسٹ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17جنوری تک جواب طلب کرلیا ۔

شہباز گل نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی، بریگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج ہیں، بیان پرلاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں مقدمہ درج ہوچکا ہے، ایک واقعے کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قراردیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں