منی اسمارٹ لاک ڈاﺅن

کراچی ، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں دوبارہ منی اسمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا گیا ،اسد عمر

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی ، اسلام آباد، اور آزاد کشمیر میں کورونا کی دوسری لہر کے خطرے کے پیش نظر منی اسمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا ہے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6ہفتے سے کورنا کے مثبت کےسز کی اوسط تعداد میں 2فیصد کمی رہی تا ہم پچھلے ہفتے کورونا کے مثبت کےسز کی تعداد 2فیصد سے زائد رہی

انہوں نے کہا کہ کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر نا ممکن ہے ملک بھر کورونا کی دوسری لہر کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں