امتحانی فارم

کراچی:انٹر بورڈ نے امتحانی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخوں کا اعلان کردیا

کراچی(عکس آن لائن)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء-04 میں شرکت کے خواہشمنداور اہل سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امیدواروں کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

انٹربورڈ نے طلباء کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ مقررہ تاریخوں میں لازمی اپنے امتحانی فارم جمع کروادیں اس کے بعد کسی صورت بھی امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں