صائمہ خان

کبھی بھی کسی کےخلاف سازش کی اور نہ ہی لڑائی جھگڑنے والی ہوں‘صائمہ خان

لاہور(عکس آن لائن) اسٹیج اداکارہ وپرفارمر صائمہ خان نے کہا ہے کہ خلوص کے بغیر کامیاب زندگی گذارنا ممکن نہیں میں نے کبھی کسی کام میں جلد بازی کی اور نہ ہی دوستوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ کرتی ہوں فلموں میں کام کی پیشکش ہو رہی ہے مگر حالات کو دیکھنے کے بعد ہی کام کرنے کی حامی بھروں گی۔

اپنے ایک انٹرو یو میں صائمہ خان نے کہا کہ ان دنوں مقامی تھیٹر میں جاری ڈرامہ میں پرفارم کررہی ہوں۔مجھے شوبز نے جو عزت دی اس کا تصور بھی نہیں تھا لیکن اصل وجہ یہ ہے کہ میں نے کبھی بھی کسی کے خلاف کوئی سازش کی اور نہ ہی لڑائی جھگڑنے والی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں