کامیاب جوان پروگرام سے بہت سارے پراجیکٹس پورے ہو چکے ہیں، عثمان ڈار

لاہور (نمائندہ عکس ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئر عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سے بہت سارے پراجیکٹس پورے ہو چکے ہیں۔ لاہور یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ دلی خوشی ہے کہ کامیاب جوان پروگرام پنجاب میں خصوصی لاہور سے آغاز کر رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ابھی تک انتیس ارب روپے پنجاب میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ ساڑھے پانچ ارب روپے لاہور کے جوانوں میں تقسیم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام پچاس ہزار لوگوں کیلئے روزگار پیدا کر چکا ہے جبکہ چھتیس ہزار لوگوں کو پنجاب میں اور لاہور میں نو ہزار لوگ پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار میں سے پینسٹھ ہزار اسکالر شپ پنجاب میں دی گئیں جبکہ نو ہزار سکارلرشپ لاہور کے نوجوانوں کو دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل گجرانوالہ میں ویٹ لفٹنگ پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ ریسلنگ پروگرام میں انعام بٹ امبیسڈر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں