محکمہ زراعت

کاشتکار یکم فروری سے 28فروری تک سورج مکھی کاشت کرسکتے ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن)ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت)توسیع(قصوراحمدنویدامجد نے کہاہے کہ قصورلاہوراٹک راولپنڈی گجرات سیالکوٹ گوجرانوالہ شیخوپورہ اورننکانہ صاحب کے اضلاع میں کاشتکار یکم فروری سے 28فروری تک سورج مکھی کاشت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سرگودھامیانوالی فیصل آبادساہیوال اوکاڑہ کے اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کا موزوں ترین وقت15جنوری سے 15فروری تک ہے لہذاجن کھیتوں میں دھان اورکپاس کے بعد کسی بھی وجہ سے گندم کی فصل کی بروقت کاشت نہ ہوسکے وہاں کاشتکار سورج مکھی کی کاشت سے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں