گھیاکدو

کاشتکار گھیاکدوکی کاشت فوری شروع کرکے 30 مارچ تک مکمل کریں ،محکمہ زراعت

سیالکوٹ(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکار وں کو گھیاکدوکی کاشت فوری شروع کرکے 30 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، یہ وقت گھیاکدو کی کاشت کے حوالے سے انتہائی موزوں ہے نیزفصل کی کاشت کے لئے پانی کے اچھے نکاس والی زرخیزمیرازمین کا انتخاب بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس طرح بہترپیداوار حاصل کرنے کی توقع ہوتی ہے۔ ایگری کلچر آفیسر (ٹیکنکل )محکمہ زراعت سیالکوٹ ذیشان گورائیہ نے قومی خبررساں ادارے کوبتایا کہ اچھی

پیداوارحاصل کرنے کیلئے کاشتکار بہتر روئیدگی والا دو سے اڑھائی کلو گرام فی ایکڑ منظورشدہ بیج استعمال کریں اوربوائی سے قبل 10سے 15ٹن گوبرکی گلی سڑی کھاد فی ایکڑڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ہلائیں اور اس کے بعد کچی رانی کردی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وترآنے پرہل و سہاگہ چلانے سے زمین نرم و بھربھری ہوکر مکمل تیار ہوجائے گی اس طرح زمین کی تیاری کے بعد کھیت میں 3سے4کلومیٹر کے فاصلہ پر ڈوری سے نشان لگا دیئے جائیں اور ان نشانوں کے دونوں اطراف 4بوری سنگل سپرفاسفیٹ 1بوری امونیم سلفیٹ1بوری پوٹاش یا ڈیڑھ بوری ڈی اے پی فی ایکڑملاکر ڈالنے سے بہتر ین پیداوار کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں