کمبھی

کاشتکار کمبھی کو سال میں دومرتبہ مارچ اور اکتوبرمیں کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں، ڈی ڈی زراعت

قصور(عکس آن لائن) کھمبی کے زیرکاشتہ رقبہ میں مسلسل اضافہ ہونے لگاہے نیزکاشتکار کمبھی کو سال میں دومرتبہ مارچ اور اکتوبرمیں کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) قصورمحمدنویدامجد نے بتایا کہ کھمبی کی صحت اور منافع کےلئے جادوئی فصل کو موجودہ زرعی نظام میں غیرروایتی فصلوں اور دیگر غذائی اجناس کےساتھ شامل کیاجاسکتاہے جو غذائیت کے لحاظ سے بھی شاندار اثررکھتی ہے مگر پاکستان میں اس کی کاشت کی جانب توجہ نہیں دی جاتی لہذاکمھبی کی کاشت کو وسعت دیکر زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ جاپان جرمنی تائیون اور بعض دیگرممالک میں کھمبی کمرشل بنیادوں پر کاشت کی جاتی ہے جبکہ پاکستانتائیوان تھائی لینڈ اورچین بھی اس کی برآمدسے غیرملکی زرمبادلہ حاصل کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں