چارے کی فصل

کاشتکار چارے کی فصل کی اچھی پیداوار کیلیے ماہرین کی سفارشات پر عمل کریں، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ چارے کی فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ کے لئے منصوبہ بندی کرنا ہوگی‘ کاشتکار زمین کا درست انتخاب اور تیاری اچھا بیج مناسب کھادوں کااستعمال بروقت آبپاشی برداشت و دیگر زرعی عوامل اورماہرین کی سفارشات پر عمل کریں تو چارے کی فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں2سے 3گنا اضافہ ہوسکتاہے۔

انہوں نےبتایا کہ گوارہ خریف کی فصلوں میں سے ایک پھلی دار فصل ہے جو چارے کے ساتھ بطور سبزکھاد بھی استعمال ہوتاہے اس میں حیاتی مادہ کافی مقدارمیں پایاجاتاہے اسلئے اس کو غیر پھلی دار فصلوں مثلاً جوارباجرہ کے ساتھ ساتھ ملاکر کاشت کیاجاتاہے جو تھل کے جانوروں کے لئے سبزچارے کاکام کردیتا ہے اور اس سے زمین کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں