پھول گوبھی

کاشتکار پھول گوبھی کو ضرررساں کیڑوں سے بچانے کے لئے فوری اقدامات یقینی بنائیں،محکمہ زرعت قصور

قصور (عکس آن لائن):محکمہ زرعت قصور نے کاشتکاروں کو پھول گوبھی کو نقصان رساں کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا گیاہے کہ کاشتکار پھول گوبھی کو ضرررساں کیڑوں سے بچانے کے لئے فوری اقدامات یقینی بنائیں کیونکہ گوبھی کی تیتری، گوبھی کی کبڑی سنڈی، ڈائمنڈ بیکڈماتھ کی سنڈیاں پتوں کو کھاکر چھلنی کردیتی ہیں جس کی وجہ سے پودا خوراک نہ بننے کے باعث کمزور ہوتاچلاجاتاہے اور اس سے پیداوار بھی متاثرہوتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصور محمداکرم طاہر نے دوران ملاقات بتایاکہ پھول گوبھی کے کاشتکاروں اور اس کے گھریلو پیمانے پر کاشتہ عوام کو چاہئیے کہ وہ بہتر پیداوار کے حصول کے لئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں اورجونہی کسی کیڑے کاحملہ محسوس ہوتو محکمہ زرعت کے عملہ سے فوری مشاورت کرتے ہوئے مناسب زہرکا سپرے کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ ضرررساں کیڑوں کے انسداد کے لئے کھیت اوروٹوں سے جڑی بوٹیاں تلف کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں