مٹرکی اگیتی فصل

کاشتکار پھلیوں میں دانے بھرجانے پرمٹرکی اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں ، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پھلیوں میں دانے بھرجانے پرمٹرکی اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں اور چنائی میں تاخیر سے گریزکیاجائے تاکہ مٹرکی فصل کونقصان سے بچایاجاسکے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نبتایا کہ مٹرکی اگیتی اقسام 2جبکہ پچھیتی اقسام3چنائیاں دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکارچنائی کرتے وقت اس بات کاخیال رکھیں کہ پودے الٹ پلٹ نہ ہوں اورنہ ہی زمین سے پودوں کو اکھاڑاجائے۔ انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت احتیاط سے چنائی کا وقت انتہائی موزوں ہے تاہم اگر انہیں دورکی منڈیوں تک فروخت کیلئے پہنچانا درکار ہو تو چنائی شام کو بھی کی جاسکتی ہے‘ کاشتکار مٹرکی پھلیوں کی تازگی اور رنگت برقراررکھنے کیلئے انہیں چناؤ کے بعد کپڑے کی صاف بوریوں میں پیک کریں تاکہ پھلیوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں