مولی

کاشتکار مولی،شلجم،گاجرکی اگیتی فصل کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کر یں ، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت قصور

قصور (عکس آن لائن):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے کاشتکاروں کو مولی،شلجم،گاجرکی اگیتی فصل کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہےکہ کاشتکار مولی کا بیج4کلوگرامشلجم کا بیج ایک کلوگرام اورگاجرکا بیج5کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کریں نیزمولی، شلجم کو کھیلیوں میں کاشت کیاجائے اور کھیلیوں کا فاصلہ ڈیڑھ فٹ تک رکھاجائے تاکہ فصل کی بہترین نشوونما ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو سبزیوں کی کاشت کے ضمن میں محکمہ زراعت اورماہرین زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد کرناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار آلوکی کاشت کے لئے صحتمند بیج کا بندوبست کریں تاکہ بروقت کاشت انہیں کوئی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے کہا کہ اس کیلئے زمین کی تیاری،کھاد، مزدوراور مشینری کا انتظام بھی بروقت ہوناچاہئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں