مسور

کاشتکار مسور کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کرلیں، شرح بیج کا بھی خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا کہ کاشتکار مسور کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کرلیں جبکہ انہیں شرح بیج کا بھی خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ 15 نومبر تک مسور کی منظور شدہ اقسام مسور 93، نیاب مسور 2002، نیاب مسور 2006، پنجاب مسور 2009، چکوال مسور اور مرکز 2009 وغیرہ کی کاشت کیلئے بیج کی شرح 10سے12 کلوگرام فی ایکڑ رکھی جائے تاکہ مسور کی بمپر کراپ حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ 15 نومبر کے بعد یا زیادہ پچھیت کی صورت میں پیداوار میں فی ایکڑ کمی واقع ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار مسور کی کاشت کے وقت اچھی پیداوار کیلئے فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی یاایک بوری ٹرپل سپر فاسفیٹ اور آدھی بوری یوریا ڈالیں۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد میں بھی مسور کی مخلوط کاشت کر سکتے ہیں تاہم اس صورت میں بیج کی شرح 5 سے6کلوگرام فی ایکڑ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ستمبر کاشتہ کماد میں مسور کی کاشت سے 10 سے12من فی ایکڑ تک مسور کی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں