محکمہ زراعت

کاشتکار عام طورپر بیج کی مقدار زیادہ رکھیں،ترجمان محکمہ زراعت

قصو(عکس آن لائن)لہسن کی ہموار زمین میں جبکہ مولی، گاجر،شلجم کی وٹوں، میتھی، دھنیا،پالک،سلاد، ساگ کی ہموار زمین اوروٹوں دونوں پر کاشت بہترین پیداوارکی ضامن ہے مگر چونکہ گاجر ‘مولی’شلجم’ وغیرہ کی کاشت کے دوران اکثراوقات بیج کا اگاﺅ کم ہوتاہے لہذاکاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے عام طورپر بیج کی مقدار زیادہ رکھیں۔

ترجمان محکمہ زراعت نےبتایا کہ کاشتکاروںکو بیجوں کے ذریعے کاشت کی جانیوالی موسم سرماکی سبزیوں کی چھدرائی کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار آلو’مٹر’ ٹماٹر’پیاز’ مولی’شلجم’ گاجر’گوبھی ‘لہسن ‘سلاد’پالک’میتھی’پودینہ’دھنیا کی فصل کی اگاﺅکے بعد مناسب چھدرائی کا عمل شروع کردیں تاکہ پودوں کومناسب جگہ’روشنی’خوراک مل سکے اورجڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی سے اچھی پیداوار کاحصول ممکن ہوسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں