جامن کے پودوں

کاشتکار جامن کے پودوں کےلئے کھادکا بروقت و متناسب استعمال یقینی بنائیں، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار جامن کے پودوں کےلئے کھادکا بروقت اور متناسب استعمال یقینی بنائیں کیونکہ مناسب افزائش نسل کے لئے ماہرین زراعت اورمحکمہ زراعت کی مشاورت سے کھادوں کا متناسب استعمال اشدضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کھادوں کے موزوں استعمال سے جامن کے پھل کی اچھی بڑھوتری یقینی ہوجاتی ہے‘جامن کے چھوٹے پودوں کو گوبرکی20سے 30کلوگرام فی پودا گلی سڑی کھاد جبکہ بڑے پودے کی صورت میں 50سے 55کلوگرام فی پودا گوبرکی گلی سڑی کھاد ڈالنا اشدضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باغبان و کاشتکار جامن کے چھوٹے پودوں کو ایک پاویوریا ‘ایک پاو ڈی اے پی‘ آدھا کلوگرام ایس اوپی جبکہ بڑے پودوں کو 3پاو یوریا‘3پاوڈی اے پی ‘3پاو ایس او پی فی پوداڈالیں

اپنا تبصرہ بھیجیں