آٹے کا شدید بحران

کاشتکار برداشت کے بعد فصل ذخیرہ کرنے سے قبل گودام کی اچھی طرح صفائی کروالیں،محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف فصلات کی برداشت کے بعد فصل ذخیرہ کرنے سے قبل گودام کی اچھی طرح صفائی کروالیں اور اسے کیڑے مکوڑوں سے پاک کرنے کے لئے مناسب سپرے کا بھی استعمال کیاجائے کیونکہ گوداموں میں موجود سونڈ والی سسری،دانوں کے پروانےآٹے والی سسری اور کھپرے جیسے جراثیم وکیڑے مکوڑے مکئی کی پیداوار کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت قصورنے کہ ان کیڑے مکوڑوں سے بچا کے لئے گودام کے فرش دیواروں اور چھتوں میں موجود دراڑیں اور سوراخ اچھی طرح بند کردینے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ گوداموں میں پہلے سے موجود خالی بوریوں میں پناہ گزین کیڑوں کے تدارک کے لئے گوداموں کو حسب ضرورت گرمائش ودھونی دی جائے اور گوداموں کو مکئی کی سٹوریج سے قبل اچھی طرح خشک کرلیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ گودام روشنہوا اور نمی سے پاک ہونے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں