ہلدی

کاشتکاروں کو ہلدی وترکی حالت میں برداشت کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہلدی وترکی حالت میں برداشت کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکارفصل کی برداشت سے تین سے چارروز قبل ہلدی کے کھیت کو ہلکاپانی لگائیں، وترحالت میں پتے کاٹ کر الگ کرلیں اورکسی کی مدد سے برداشت کا عمل مکمل کریں۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ ہلدی کا وترحالت میں برداشت کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، برداشت کی ہوئی ہلدی کی گنڈیوں کواچھی طرح صاف کرکے پانی میں پہلے ایک گھنٹہ تک ابالناچاہئیے اورجب گنڈیاں ہاتھ سے دبانے پرنرم معلوم ہوں تو پانی نکال کرانہیں8سے 10دن کےلئے دھوپ میں ڈال کرخشک کرلیں

تاہم انہوں نے کہا کہ اگر مطلع آبرآلود ہوتوہلدی نہ ابالی جائے کیونکہ اس طرح جلدی خشک نہ ہونے پر اس کی رنگت خراب ہو جاتی ہے، مطلع ابرآلود ہونے کی صورت میں ہلدی کو بھون کر خشک بھی کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں