گندم کی فصل

کاشتکاروں کو کوراپڑنے کی متوقع راتوں میں گندم کی فصل کی ہلکی آبپاشی کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کوراپڑنے کی متوقع راتوں میں گندم کی فصل کی ہلکی آبپاشی کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ پانی لگانے کی صورت میں کھیت کا درجہ حرارت اچانک کم نہیں ہوتا اور پودوں میں کورے کے خلاف قوت مدافعت بھی پیداہوجاتی ہے لہذا فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہیں رہتا اور کاشتکاروں کو اچھی فصل حاصل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنےاے پی پیکوبتایا کہ گندم کو سردے اورکورے سے محفوظ رکھنے کے لئے بروقت حفاظتی اقدامات ضروری ہیں کیونکہ فصل کی جس قدر بہترنگہداشت کی جائے گی اسی قدر بہتر پیداوارکاحصول ممکن ہوسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ گندم کی زیادہ اگیتی اور زیادہ پچھیتی کاشتہ فصل کو کورے کے مضراثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے یوریاکی مناسب مقدار استعمال کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر کاشتکار زمین کے وترآنے پر فوری گوڈی کریں تو کھیت میں محفوظ نمی اوپر آنے سے کھیت کا درجہ حرارت کم نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں