فصلات پرسپرے

کاشتکاروں کو چارے والی فصلات پرسپرے نہ کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو چارے والی فصلات پرسپرے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ گوارے کی فصل کو چارے کے لئے ماہ اپریل کے آخر سے لیکر جولائی کے آغازتک کاشت کیاجاسکتاہے ۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ اگر گوارے کو سبزکھادکے طورپراستعمال کرنا مقصود ہوتو فصل کی کاشت مئی کے مہینہ میں بھی کی جاسکتی ہے تاہم بیج والی فصل کا موزوں ترین وقت کاشت جولائی کا پہلا پندرہواڑہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار چارے کی کاشت کے لئے 20 سے 25کلوگرام فی ایکڑ اوربیج والی فصل کی کاشت کے لئے 12 سے 15کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار منظورشدہ اقسام بی آر90 اور بی آر99 کاشت کرکے زیادہ سے زیادہ پیداوارحاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فصل کو ایک ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں کاشت کرنے سے اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوارے کی فصل پر تیلے کا حملہ روکنے کے لئے بیج والی فصل پر نوگاس کا ہلکاسپرے کیاجاسکتاہے تاہم چارے والی فصل پر کسی قسم کا سپرے کرنے سے گریزکیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں