مرچ کے فصل

کاشتکارمرچ کے فصل کے لئے حفاظتی وتدارکی اقدامات کو یقینی بنائیں، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرچ کے فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی وتدارکی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ گرین چلی کی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے بتایا کہ موسم گرماکی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گرین چلی کے پتوں کے مڑاؤ کی وجہ سے فصل کے پتے چڑمڑہوجاتے ہیں جس سے پھول جھڑنے کا عمل شروع ہو جاتاہے اور جوپھل بن رہاہوتاہے وہ بھی سائزمیں چھوٹا رہ جاتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرچ کے تنے کا گلاؤکے حملے سے پودے کا تنازمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتاہے جس سے بعدازاں ساراپھول سوکھ جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کا حملہ زیادہ تر نچلی سطحوں پر ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں