کاہو

کاشتکارماہ نومبر میں کاہو کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنائیں،کاہو کاتیل اور بیج انتہائی مفید مقاصد کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں، ماہرین زراعت

فیصل آباد(عکس آن لائن) ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاہو ایک اہم ترین جڑی بوٹی ہے جسے مختلف ادویات میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے تیل اور بیج کو انتہائی مفید مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے نیز کاہو سر درد، نزلہ اور یرقان کے مریضوں کیلئے بھی انتہائی زود اثر ہے جبکہ کاہو کے سرکہ کے ساتھ استعمال سے بھوک نہ لگنے کی شکایت بھی رفع ہو جاتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ کاہو کے بیج سے نکالا گیا روغن انتہائی معجزاتی خوبیوں کاحامل ہے اور جن افراد کو یہ شکایت ہو کہ انہیں رات کو نیند نہ آتی ہے اگر ان کے سر پر کاہو کے تیل کی مالش کر دی جائے تو ان کی یہ شکایت بھی ختم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگرچہ کاہو کی کاشت نومبر کے مہینہ میں مکمل کی جانی چاہیے تاہم اسے وسط دسمبر تک بھی کاشت کیا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں میرا زمین میں کاہو کی کاشت سے پودا بہتر انداز مین پھلتا اور پھولتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ زمین اچھی طرح تیار کر کے اس میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے سے مزید بہتر نتائج بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں